برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دئیے، غزہ کی صورتحال پر سفیر کی طلبی

بدھ 21 مئی 2025 11:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)برطانیہ نے غزہ میں ناکہ بندی کی وجہ سے بگڑتی صورت حال کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات کومعطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ نے اس سلسلے میں اسرائیلی سفیر کو بھی طلب کیا ہے اور مغربی کنارے کے یہودی آباد کاروں پر مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔واضح رہے اسرائیل نے پچھلے ہفتے سے غزہ میں جنگی حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے اور غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس دوران 500 سے زائد فلسطینی اسرائیلی بمباری سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔