امریکی صدرکا گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اہم اعلان

بدھ 21 مئی 2025 12:01

امریکی صدرکا گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اہم اعلان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گولڈن ڈوم میری مدت کے اختتام تک فعال ہوجانا چاہیے۔ اس پر 175 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا گولڈن ڈوم میزائل دفاعی نظام کا حصہ بننا چاہتا ہے، امریکا کینیڈا کی مدد کرے گا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیکنالوجی اسرائیل سے زیادہ جدید ہے، گولڈن ڈوم کے لیے ہر چیز امریکا میں بنائی جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ روسی صدر کے ساتھ گولڈن ڈوم یا خلا پر بات نہیں کی، گولڈن ڈوم دفاعی نظام کے کچھ حصے زمین کے گرد مدار میں بھی ہوں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ اس نظام میں سیٹلائیٹ ٹریکنگ اور اسپیس انٹرسیپٹرز بھی شامل ہوں گے۔