ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ثناءﷲخان کی مارشل آرٹس سپورٹس گالا میں شرکت

بدھ 21 مئی 2025 12:12

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء ﷲخان نے مارشل آرٹس سپورٹس گالا میں شرکت کر کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں اعزازی شیلڈز اور گولڈ میڈل تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

کھیلوں کے فروغ کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء ﷲخان نے سٹی پورٹس کمپلیکس میں منعقدہ مارشل آرٹس سپورٹس گالا میں خصوصی شرکت کر کے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔

سپورٹس گالا کا انعقاد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی جانب سے کیا گیا۔ سپورٹس گالا میں مختلف کیٹگری کے اندر مقابلوں میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں میں اعزازی شیلڈز اور میڈلز تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :