Live Updates

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کاجنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پرمبارکباد

بدھ 21 مئی 2025 16:32

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کاجنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) سابق چیئرمین سینیٹ ورکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پرمبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ جنرل عاصم منیر کا فیلڈ مارشل بننا مسلح افواج کااعزاز ہے ،بھارت کو تاریخی منہ توڑ جواب دینا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا محور ہے ،انہوں نے کہاکہ بھارتی غرور خاک میں ملانے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،مسلح افواج اور قومی قیادت پاکستان اور اس کی عوام کا فخر ہیں ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات