Live Updates

خضدار میں سکول بس کو نشانہ بنانا دشمن کی اخلاقی پستی اور ذہنی شکست کی علامت ہے، وزیر تعلیم پنجاب

بدھ 21 مئی 2025 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے خضدار میں سکول بس پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں پر حملہ کر کے بھارت نے اپنے بزدل ہونے کا ایک اور ثبوت دے دیا ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ سکولوں اور بچوں کو نشانہ بنانا دشمن کی اخلاقی پستی اور ذہنی شکست کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے معصوم بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت امن اور تعلیم کا دشمن ہے،اپنی خفگی مٹانے کے لئے اب معصوم بچوں پر حملہ آور ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت اپنے سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے،خضدار حملہ بھارتی جارحیت کی ایک اور بزدلانہ مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور اس کے سہولت کاروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات