Live Updates

فیصل کریم کنڈی کی خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ایسے حملے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کا حصہ ہیں، اور اس کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہے ، بیان

بدھ 21 مئی 2025 16:57

فیصل کریم کنڈی کی خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر دہشت گرد حملے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے گورنر نے اس اندوہناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

(جاری ہے)

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حملے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کا حصہ ہیں، اور اس کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہے ،بھارت افواج پاکستان سے ذلت آمیز شکست کے بعد یہ حرکتیں کررہا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات