لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم و خشک ر ہنے کا امکان

بدھ 21 مئی 2025 17:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم وخشک جبکہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم وخشک رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت27 اور زیادہ سے زیادہ42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب25 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :