راجستھان کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی

بدھ 21 مئی 2025 19:55

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جھالاواڑ میںفرقہ وارانہ عدم برداشت کے ایک پریشان کن مظاہرے کے دوران کئی علاقوںمیں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی والے سائن بورڈز لگائے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلم کمیونٹی کے ارکان نے جھالاواڑکے ضلع کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔

(جاری ہے)

یہ سائن بورڈ 24اپریل کو ایک مقامی فوٹوگرافر کے مبینہ قتل سے پھوٹنے والے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد لگائے گئے ۔ تشدد کے دوران مسلمانوں کے کاروباروں کو نشانہ بنایا جس میں ہندوتوا گروپوں کے ارکان نے تقریبا 40سی50دکانیں لوٹ لیں ،ان میں توڑ پھوڑ کی اورآگ لگا دی۔سوشل میڈیا پردیکھا جاسکتا ہے کہ ضلع جھالاواڑکے علاقوںشیو گڑھ، بڑی چوکی، ڈوبرا اور گڑھا میں متنازعہ سائن بورڈز لگے ہیں۔ سائن بورڈز پر یہ پیغام ہے کہ’’ پوری برادری نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلمانوں کو اس علاقے میں داخل ہونے سے سختی سے منع کیا گیا ہے، جے شری رام‘‘۔