وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کل کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے

بدھ 21 مئی 2025 22:22

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کل کوئٹہ کا ہنگامی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کل (جمعرات کو)کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کو خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دھشتگردوں کی جانب سے اسکول کی بچیوں اور اساتذہ پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کریں گے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں بدھ کی شام ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب کو خضدار میں اندوہناک حملے کی وجہ سے انہی کی درخواست پر مؤخر کر دیا گیا۔