ملک کے وہ علاقے جہاں اسکولوں میں موسم گرما کی صرف 1 ماہ کی تعطیلات ہوں گی

2 صوبوں کی جانب سے اسکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 21 مئی 2025 19:21

ملک کے وہ علاقے جہاں اسکولوں میں موسم گرما کی صرف 1 ماہ کی تعطیلات ہوں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2025ء) اسکولوں میں موسم گرما کی 3 ماہ طویل تعطیلات کا اعلان، ملک کے وہ علاقے جہاں اسکولوں میں موسم گرما کی صرف 1 ماہ کی تعطیلات ہوں گی، 2 صوبوں کی جانب سے اسکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ سے جاری اعلامیے کے مطابق سمر زون یعنی میدانی علاقوں میں پرائمری یکم جون سے 31 اگست اور مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخواہ کے ونٹر زون میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔ دوسری جانب پنجاب کے اسکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سکولوں میں 28 مئی سے گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہوجائیں گی، تعطیلات سے پہلے جتنے دن تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی اس دوران سکولوں کی ٹائمنگ صبح 7 بج کر 30 منٹ سے 11 بج کر 30 منٹ تک ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ صوبے میں گرمیوں کی جلد چھٹیوں سے متعلق فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا، چھٹیوں کی تاریخ میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے مشاورت جاری تھی، جس میں موسمی صورتحال اور آئندہ چند روز کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیشگوئی اور ہیٹ ویو الرٹ کا جائزہ لیا گیا اور ان کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے سکولوں میں اس بار گرمیوں کی تعطیلات 28 مئی سے کردی جائیں گی۔