Live Updates

واٹر کوالٹی لیبارٹری کے تحت 28 کمپنیوں کے نمونہ جات حاصل کئے گئے ہیں،چوہدری تجمل حسین

بدھ 21 مئی 2025 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) انچارج پاکستان کونسل آف ریسرچ آن واٹر ریسور سنٹر سیالکوٹ چوہدری تجمل حسین لنگڑیال نے کہا ہے کہ کی واٹر کوالٹی لیبارٹری کے تحت سیالکوٹ شہر کی منرل واٹر کمپنیوں کی مانیٹرنگ کے دوران منرل واٹر فیکٹریوں، میڈیکل سٹور اور مختلف کریانہ سٹور سے نمونے حاصل کرکے سیل شدہ نمونہ جات اسلام آباد روانہ کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نگرانی کے عمل کے دوران 28 کمپنیوں کے نمونہ جات حاصل کئے گئے ہیں۔اس عمل سے منرل واٹر کمپنیوں کی کوالٹی بہتر ہوگی ، غیر محفوظ کمپنیوں کا لائسنس فوڈ اتھارٹی کینسل کرے گی۔چوہدری تجمل حسین لنگڑیال نے بتایا کہ سیالکوٹ میں قائم اس واٹر لیبارٹری میں پانی کے تمام ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے اور شہری اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات