پ*میٹرنٹی کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

بدھ 21 مئی 2025 20:35

ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے میٹرنٹی کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی،عدالت نے درخواست گزار رخسانہ کوثر کیوکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کی کوالیفیکیشن میٹرنٹی سے متعلق ہے ہی نہیں، کیا آپ کو لوگوں کو مارنے کا لائسنس دیدیا جائے، کوئی قانون بتا دیں جو آپ کو اس صورتحال میں سپورٹ کرتا ہو، درخواست گزار وکیل کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا،آپ کے پاس دو آپشن ہیں پانچ لاکھ جرمانہ یا کیس واپس لیں۔