یونیسکو کابلوچستان میں سکول بس پر دہشگردانہ حملے کی مذمت ، متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار

بدھ 21 مئی 2025 23:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) اقوام متحدہ کے تعلیمی،سائنسی وثقافتی ادارے (یونیسکو )نے خضدار،بلوچستان میں سکول بس پر دہشتگردانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے تعلیم سٹیفینیا گیانینی نے 'ایکس' پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم بلوچستان میں سکول بس پر دہشتگردوں کی جانب سے ہولناک حملہ پر نہایت صدمے میں ہیں جس میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہوئے، ہم جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ یونیسکو تعلیمی اداروں ،اہلکاروں اورطلبہ کے خلاف ہرطرح کے حملوں کی مذمت کرتا ہے، سکول جانا کسی بھی بچے کیلئے خطرے کا باعث نہیں ہونا چاہیے، اس طرح کے واقعات ختم ہونے چاہئیں۔