کم سن بچوں کی حفاظت ،جنسی بدسلوکی سے بچانے اور حفاظتی شعور دینے کیلئے ”گڈ ٹچ بیڈ ٹچ“ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا

مہم کے تحت خصوصی اینیمیشن سیریز کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ، مہم کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ بیڈ ٹچ کرنے والوں سے گھبرائیں گے نہیں ٹکرائیں گے، مہم کا مقصد بچوں کو مناسب اور نامناسب جسمانی روئیے کے بارے میں تربیت دینا ہے، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 22 مئی 2025 11:02

کم سن بچوں کی حفاظت ،جنسی بدسلوکی سے بچانے اور حفاظتی شعور دینے کیلئے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی 2025)محکمہ داخلہ پنجاب نے کم سن بچوں کی حفاظت اورجنسی بدسلوکی سے بچانے اور انہیں خود حفاظتی شعور دینے کیلئے ’گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ‘ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا، مہم کے تحت خصوصی اینیمیشن سیریز کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ آگاہی کےلئے مہم کم سن بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کےلئے شروع کی گئی۔

مہم کا مقصد بچوں کو مناسب اور نامناسب جسمانی روئیے کے بارے میں تربیت دینا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب روئیے کو پہچان کر اس کی رپورٹ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق مہم کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ ’بیڈ ٹچ کرنے والوں سے گھبرائیں گے نہیں بلکہ ان سے ٹکرائیں گے‘۔

سیریز میں کردار حیاءاور بہادر کے ذریعے بچوں کو موثر انداز میں یہ سکھایا جا رہا ہے کہ ذاتی تحفظ کیا ہوتا ہے اور انہیں ایسے رویوں سے کیسے بچنا ہے جو نامناسب ہوں۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ گھر یا باہر جنسی استحصال کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔ بچوں کو محفوظ بنانا اور استحصال کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاست کی ذمے داری ہے۔

بچوں کو ذاتی حفاظت بارے میں آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے درست تعلیم اورآگاہی کے بعد بچے نامناسب روئیے کو پہچان سکتے ہیں اس لئے والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ جنسی استحصال کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔ترجمان کے مطابق یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ تحفظ بھی دیا جائے۔ والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقات کو اس مہم کا حصہ بننا ہوگا تاکہ ہر بچہ محفوظ اور بااعتماد ماحول میں پروان چڑھ سکے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہم کا مقصد بچوں کو مناسب عمر میں درست تعلیم اور شعور دے کر مستقبل کے خطرات سے محفوظ بنانا اور آنے والی نسلوں کو ذہنی و جسمانی استحصال سے بچانا ہے تاکہ ایک محفوظ معاشرہ تشکیل دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :