اسحق ڈار رواںماہ امریکا کا اہم دورہ کریں گے،سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس سے ملاقات کا امکان

جمعہ 18 جولائی 2025 12:43

اسحق ڈار رواںماہ امریکا کا اہم دورہ کریں گے،سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار رواںماہ امریکا کا اہم دورہ کریں گے۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22جولائی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جولائی میں پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کر رہا ہے اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے یہ بطور صدر خطاب ہوگا۔اس دورے میں اسحق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ دورہ امریکا کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ممکنہ طور پر واشنگٹن بھی جائیں گے، جہاں امریکی رہنماؤں سے بھی ان کی اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔