Live Updates

اسلام نکاح کیلئے عمر کی نہیں بلکہ بلوغت اور عقل کی شرط رکھتا ہے، سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم

18 سال کی لازمی عمر کی شرط اسلامی تعلیمات سے انحراف اورمسلمانوں کی مذہبی آ زادی میں مداخلت کے مترادف ہے

جمعرات 22 مئی 2025 15:06

اسلام نکاح کیلئے عمر کی نہیں بلکہ بلوغت اور عقل کی شرط رکھتا ہے، سینیٹر ..
عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام نکاح کیلئے عمر کی نہیں بلکہ بلوغت اور عقل کی شرط رکھتا ہے 18 سال کی لازمی عمر کی شرط اسلامی تعلیمات سے انحراف اور مسلمانوں کی مذہبی آ زادی میں مداخلت کے مترادف ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و لہ وسلم اور صحابہ کرام کے دور میں نکاح کا معیار صرف بلوغت اور فہم تھا ، نہ کہ کوئی مقررہ عمر ، ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ایسے حساس و دینی نوعیت کے معاملات میں ریاستی سطح پر قانون سازی سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل اور جید علمائے کرام کی مشاورت ضروری ہے تاکہ دین و دستور کے درمیان ہم ہنگی رہ سکے _
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات