Live Updates

فٹنس مسائل،جوفرا آرچر ویسٹ انڈیز کےخلاف ون ڈے سیریزسے باہر

جمعرات 22 مئی 2025 17:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) انگلینڈ کی مردوں کی قوم کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ 30 سالہ فاسٹ بائولر جوفراآرچر دائیں انگوٹھے کی چوٹ کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف 29 مئی سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ان کی جگہ لیوک ووڈ کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ لیوک ووڈ نے لنکاشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے نومبر 2022 میں انگلینڈ کے لیے 50 اوورز کا ڈیبیو کیا تھا اور اس نے مجموعی طور پر 2 ون ڈے کھیلے تھے ، لیوک ووڈنے آخری مرتبہ 26ستمبر 2023 میں آئرلینڈ کے برسٹل میں کوئی میچ کھیلا تھا۔جوفراآرچر کو 4 مئی کو آئی پی ایل 2025 کے ایڈیشن میں دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے میچ کے دوران دائیں انگوٹھے پر چوٹ لگی تھی۔

(جاری ہے)

ثام کیرن ، جیمی اوورٹن اورسپیڈسٹر جوفرا آرچرتین انگلش کرکٹرز میں سے ایک تھے جو آئی پی ایل سیزن ایک مختصر وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو وہ بھارت واپس نہیں گئے تھے۔ وقفے سے پہلے سے قبل جوفرا آرچر نے اپنی فرنچائز راجستھان رائلز کے لئے 12 لیگ میچز میں شرکت کی تھی اور اس دوران انہوں نے 11 وکٹیں حاصل کی تھی۔جوفراآرچر کو ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن بھارت میں گزشتہ سیریز میں شامل ہونے کے بعد اسے ٹی ٹونٹی ٹیم میں جگہ نہیں ملی تھی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ(ای سی بی )نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوفرا آرچر کا انگلینڈ کی میڈیکل ٹیم آئندہ 15 دن میں دوبارہ جائزہ لے گی تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ وہ دوبارہ کب کھیل سکیں گے ۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا جبکہ دیگر دو میچزبالترتیب یکم جون اور 3 جون کو کھیلے جائیں گے۔\932
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات