چھتیس گڑھ،فورسز نے قبائلی رہنما سمیت 27 افراد ہلاک کر دیئے

جمعرات 22 مئی 2025 17:03

رائے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز نے ایک رہنما سمیت 27 قبائلی کارکنوں کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرکردہ رہنما انجینئر نمبالا کیشو راؤ عرف بسواراجو اور دیگر کو بھارتی فورسز نے نارائن پور اور بیجاپور اضلاع کی سرحد پر ابوجھمد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔یہ سب کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سی پی آئی-ماؤسٹ کے ارکان تھے ۔ بھارتی فورسز نے انہیں نکسل علیحدگی پسند قراردیا ہے ۔ نکسل چھتیس گڑھ کی بھارت سے علیحدگی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے فورسز کو نکسلیوں کے خلاف کارروائی کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔