پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز،سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت

اسلام آباد، لاہور کے بعد کراچی میں سرمایہ کاروں کو روڈ شو میں روٹس، اثاثہ جات، ملازمین اور آمدنی سمیت دیگر اہم امور پر بھی بریفنگ دی گئی.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 22 مئی 2025 16:42

پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز،سرمایہ کاروں کو درخواست ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کےلئے سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز کردی گئیں. رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن نے کراچی کے نجی ہوٹل میں سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور کے بعد کراچی میں سرمایہ کاروں کو روڈ شو میں بریفنگ دی گئی جبکہ روٹس، اثاثہ جات، ملازمین اور آمدنی سمیت دیگر اہم امور پر بھی بریفنگ دی.

(جاری ہے)

قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لئے درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی ہے گذشتہ روز آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے پر زور دیا تھا، مذاکرات کے دوران بریفنگ میں بتایا تھا کہ رائٹ سائزنگ کا عمل دسمبر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا. حکام کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری رواں سال مکمل ہونے کی امید ہے، قومی ایئر لائن کی نجکاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکر دیں بریفنگ میں کہا گیا تھا کہ ٹیکس واجبات، منفی ایکویٹی سے متعلق سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کردیئے ہیں یورپی یونین کی جانب سے قومی ایئر لائن کی فلائٹس پر پابندی کا خاتمہ شامل ہیں.