Live Updates

سی ڈی اے کاروبار دوست ماحول کی فراہمی یقینی بنائے، ناصر منصور قریشی

جمعرات 22 مئی 2025 17:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر ناصر منصور قریشی نے مسلسل چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے تاجر برادری کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔جمعرات کو چیمبر ہائوس میں مختلف کاروباری وفود سے خطاب کرتے ہوئے صدر قریشی نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے متعلق مسائل بارے بات چیت کرتے ہوئے دارالحکومت میں کاروبار کو متاثر کرنے والے اہم مسائل پر روشنی ڈالی اور سی ڈی اے پر زور دیا کہ وہ ان معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے تاکہ کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنایا جا سکے اور اسلام آباد میں تجارتی سرگرمیوں کی پائیداری اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے تجارتی مراکز میں بڑھتی ہوئی تجاوزات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دے کر کہا کہ تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے جو شہر کے اہم کاروباری مراکز کا گلا گھونٹ رہی ہیں۔انہوں نے کاروباری لائسنسوں کے لیے ون ونڈو آپریشن متعارف کرانے پر زور دیا تاکہ انتظامی عمل کو ہموار کیا جا سکے اور دارالحکومت میں مزید کاروبار دوست ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ناصر منصور قریشی نے کاروباری شعبے کی ترقی اور پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے آئی سی سی آئی کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور کیا کہ آئی سی سی آئی کاروباری برادری کے مفادات کی وکالت کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سرکاری حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات