ٹیکس ورلڈ ایپریل سورسنگ لیدر ورلڈ، پیرس15 ستمبر سے شروع ہوگی

جمعرات 22 مئی 2025 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)ٹیکس ورلڈ ایپریل سورسنگ لیدر ورلڈ، پیرس 15 ستمبر سے شروع ہوگی اور 17 ستمبر تک جاری رہے گی۔ٹیکس ورلڈ، پیرس یورپ کی سب سے بڑا اوراعلی ریڈی میڈ لباس اور ٹیکسٹائل نمائش ہے۔ ٹیکس ورلڈ، ایپریل سورسنگ اور لیدر ورلڈ کا مشترکہ پلیٹ فارم بین الاقوامی سپلائی چین کے تمام شعبہ جات جیسے کہ ٹیکسٹائل فیبرک، ملبوسات، لیدرمصنوعات، ایجینٹس، سپلائیرز، ریٹیلرز، اور اسٹائلسٹ کوایک جگہ اکٹھا ہونے کا بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔

یہ نمائش یورپ کی مارکیٹ کو سمجھنے کے لئے پاکستانی خریداروں کی مدد کرتی ہے۔ ٹڈاپ کی جانب سے برآمدات میں اضافے کے لئے پاکستانی کمپنیوں کو سبسڈائز اسٹالز فراہم کیے جاتے ہیں، جن میں کاٹن اورربلینڈز، ڈینم، ماحول دوست، کپڑے، ڈریپری، کڑھائی و لیس، مصنوعی فر، فائبرز، فنکشنل و اسپورٹس ویئر، جیکوارڈ، نٹڈ فیبرکس، لینن و ہیمپ، پرنٹرز، شرٹنگ، سلک، سلکی ایسپکٹس، اسٹائل، ٹرمزاور ایکسیریز، وول،وول ایسپکٹ۔

(جاری ہے)

ٹی شرٹس / پولو شرٹس، نِٹس و ٹاپس، سوئم ویئر / بیچ ویئر، سویٹرز، پینٹس / باٹمز، انڈرویئر / انٹی میٹس، ایکٹیو ویئر، کوٹس / آٹر ویئر، کپڑے اور سکرٹس، ٹیلرنگ / میڈ ٹو میژر، سوٹنگ، یونیفارم / ورک ویئر، موزے / ہوزیئری، ٹائیز و بو ٹائیز، ٹوپیاں و ہیڈ ویئر، شالیں اور اسکارفز، بیگز و لوازمات، چمڑے کی فیکٹریاں، نیم تیار / مکمل تیار چمڑے کی مصنوعات شامل ہیں۔

ٹیکس ولڈپیرس، 2025میں ٹڈاپ کی معاونت کے تحت ہر فیبرک، ڈینم اور لیدر اسٹینڈ کی سبسڈائز شدہ قیمت 16 لاکھ 71 ہزار روپے ہے۔ جبکہ اس کی اصل قیمت تقریبا 24 لاکھ 89 ہزار 648 روپیہے۔اسی طرح ایپریل گارمنٹس ا سٹینڈ کی سبسڈائز شدہ قیمت 12 لاکھ 2 ہزارروپے جبکہ اصل قیمت تقریبا 21 لاکھ 97 ہزار 915 روپے ہے۔ٹیکس ورلڈ ایپریل سورسنگ لیدر ورلڈ، پیرس(جولائی 2024)میں 32 ممالک سے 2,400 سے زائد نمائش کنندگانن اور 13,500 سے زائدزائرین نے شرکت کی تھی، جن کا تعلق، فرانس، اسپین، برطانیہ، اٹلی، ترکی، جرمن، پولینذ، جرمنی، نیدرلینڈز، برازیل، یونان، امریکہ اور کولمبیا سے تھا۔