
بھارتی جارحیت پر جعلی وزیر اعلیٰ اور والد منہ چھپائے چپ چاپ بیٹھے رہے
نوجوان کیلبری فونٹ سے لے کر قطری خطوط تک پھیلے جھوٹوں کی پوری روداد سے واقف ہیں، پی ٹی آئی کا مریم نواز کے الزامات پر ردعمل
محمد علی
جمعرات 22 مئی 2025
18:22

(جاری ہے)
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ دھاندلی زدہ جعلی وزیراعلی سرکاری خرچ پر قوم کے بچوں کو گمراہ کرنے نکلی ہیں، تعلیمی اداروں میں تدریسی نظم و ضبط کے پابند بچے وزیراعلیٰ کی اس غیر معیاری "سٹینڈ اپ کامیڈی" کا پوسٹ مارٹم سوشل میڈیا پر کرتے ہیں جو غاصب سرکار کو بہت کھٹکتا ہے، نوجوان کیلبری فونٹ سے لیکر قطری خطوط تک پھیلے جھوٹوں کی پوری روداد سے واقف ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں جعلی وزیراعلی اور اس کا مجرم باپ افواج پاکستان کے جوابی حملے تک بغلوں میں منہ چھپائے چپ چاپ بیٹھے رہے، وہ مودی جو آج پاکستان کی سالمیت و سلامتی پر اپنی ناپاک نگاہیں جمائے بیٹھا ہے وہ جاتی امراء کے ان سیاسی فراڈیوں کا مہمان خاص بنا کر رائے ونڈ مدعو کیا جاتا، جس ٹبر کا خمیر بزدلی اور بےغیرتی سے اٹھا ہے وہ ہمیشہ کیطرح آج بھی اپنی بےحمیتی کا معاوضہ اقتدار کی صورت میں بٹورنے میں مصروف ہے، آئین، قانون اور جمہوریت تباہ کرکے دیہاڑی پر بھرتی کی جانے والی جعلی وزیراعلیٰ سے قوم کا حساب کتاب ابھی باقی ہے، ظلم کی رات اگرچہ ذرا طویل ہی سہی مگر قانون کی حکمرانی کا سویرا جلد طلوع ہوگا اور سیاسی دیہاڑی داروں کا کڑا محاسبہ عوام خصوصا نوجوان ہی کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں
-
اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے
-
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا
-
سب سے زیادہ شوگرملیں آصف زرداری، پھر جہانگیر ترین اور شریف خاندان کی ہیں
-
جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے
-
اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط
-
مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا
-
پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت
-
جرائم پر جبراً مجبور ہونے والے افراد کو قانوی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
-
وزیراعظم کی چینی کی ایکس مل قیمت 165 اور ریٹیل 173روپے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
-
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرتے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.