مانسہرہ میں تین روزہ تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں علماء کرام، مبلغین اور شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری

جمعرات 22 مئی 2025 19:35

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) مانسہرہ میں جمعہ سے شروع ہونے والے عظیم الشان تین روزہ تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں علماء کرام، مبلغین اور شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ روحانی اجتماع میں شرکت کے لیے معروف اسلامی اسکالر اور مبلغ مولانا طارق جمیل مانسہرہ پہنچ چکے ہیں۔مولانا طارق جمیل کی ضلع مانسہرہ آمد پر ڈی پی او مانسہرہ اور ایس پی ٹریفک کی خصوصی ہدایات پر انسپکٹر ٹریفک پولیس اور پولیس افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

انسپکٹر ٹریفک پولیس نے مہمانِ خصوصی کی آمد پر شایانِ شان انداز میں خوش آمدید کہا اور انہیں ضلعی پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پرپولیس نے کہاکہ ضلع مانسہرہ میں امن و امان، ٹریفک کی روانی اور شرکاء کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مکمل پلان ترتیب دے دیا گیا ہےتاکہ اجتماع میں آنے والے افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ضلعی پولیس اس روحانی اور بابرکت موقع پر تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔