Live Updates

برٹش کونسل آف پاکستان اور سر سید یونیورسٹی کے اشتراک سے اساتذہ کے لیے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 22 مئی 2025 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اوربرٹش کونسل پاکستان کے اشتراک سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے خصوصی ورک شاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد تدریس کے جدید طریقوں کو تحققی مہاروتوں کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر کنٹری ایگزامز ڈائریکٹر محترمہ امانڈا انگرام نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور سر سید یونیورسٹی کے چانسلر اکبر علی خان سے ملاقات کی اس دوران برٹش کونسل اور سرسید یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی تعلقات کو مضبوط کرنے، تعلیمی پرگراموں کو بڑھانے اور بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے پر غور کیا گیا۔

برٹش کونسل کی کنٹری ایگزامز ڈائریکٹر محترمہ امانڈا انگرام نے ورک شاپ میں اسناد تقسیم کیں اور اساتذہ کی تربیت کے جامع پروگرام کو سراہا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سرسید یونیورسٹی کے تعلیمی معیار اور چیلنجوں کو مدد نظر رکھتے ہوئے اساتذہ کی تربیت کے لیے یونیورسٹی کی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیمی ترقی کو فروغ دینے والے اقدامات کے لئے برٹش کونسل کا تعاون جاری رہے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر افضل حق نے محترمہ انگرام کا ان کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور یونیورسٹی کی تعلیمی پیشکشوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔سر سید یونویرسٹی کا یہ دورہ اور برٹش کونسل کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل قدم کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد فیکلٹی اور طلبا کو بین الاقوامی تعلیمی وسائل اور مواقع تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرنا ہے۔ سر سید یونیورسٹی کے انگلش ڈپارٹمنٹ اور برٹش کونسل کے تعاون سے ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات