چھتیس گڑھ :نکسل باغیوں کے حملوں میں کوبرا کمانڈو سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک

جمعرات 22 مئی 2025 22:10

بیجاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے اضلاع سکما اور نارائن پور میں علیحدگی پسند نکسل فریڈم فائٹرز کے حملوںمیں ایک کوبرا کمانڈو سمیت 3بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن (کوبرا)پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک خصوصی جنگل وارفیئریونٹ ہے۔نکسل باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران کوبرا کمانڈر سمیت 3بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ۔چھتیس گڑھ پولیس کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ نے گزشتہ روز نارائن پور اوربیجاپور سرحد کے ساتھ جنگلات میں نکسل کمانڈر نمبالا کیشو راعرف بسواراجوسمیت کم سے کم 27 قبائلیوںکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاتھا۔