
آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا، صدر مملکت آصف زرداری
پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور استحکام کے حصول میں آئی ایم ایف کا پروگرام معاون ثابت ہو رہا ہے،صدر مملکت سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے جہاد اظہور کی قیادت میں ملاقات،آئی ایم ایف وفد کی پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات پراعتماد کا اظہار
فیصل علوی
جمعہ 23 مئی 2025
11:13

(جاری ہے)
صدر مملکت نے پاکستان کی معاشی ترقی میں آئی ایم ایف کے کردار کو سراہا۔عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے وفد نے کہا کہ پروگرام سے مہنگائی، زرمبادلہ ذخائر اور مالیاتی خسارے جیسے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔
پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں پاکستان میں جاری آئی ایم ایف پروگرام پر بات چیت کی گئی تھی۔حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کے حوالے سے معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔اس موقع پروفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، احد چیمہ، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور چیئرمین ایف بی آرراشد محمود لنگڑیال بھی ملاقات میں موجود تھے۔ آئی ایم ایف وفد کی قیادت جہاد اظہور کررہے تھے۔ آئی ایم ایف وفد نے اصلاحات اور معاشی استحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا تھا اور حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد،معاشی اصلاحات پر اطمینان اظہار کا کیا تھا۔عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)وفد نے پاکستان کے اصلاحات اور معاشی استحکام و ترقی میں آئی ایم ایف کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا اظہار کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن تھی۔حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ میکرو اکنامک سطح پراصلاحات کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائے۔انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے اب ہم ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ادارہ جاتی اصلاحات حکومتی ترجیح تھی۔ ہماری اولین ترجیح ہے کہ میکرواکنامک اصلاحات کےساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائے۔
مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.