
غزہ پر اسرائیلی جنگ کا تسلسل انسانیت کے ماتھے پر بد نماداغِ ہے ،عرب لیگ
جمعہ 23 مئی 2025 11:23
(جاری ہے)
انھوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ عرب لیگ بین الاقوامی برادری کو مداخلت کرنے، جنگ روکنے، محاصرہ ختم کرنے اور فلسطینی عوام کے حقوق کا احترام کرنے کی دعوت دینے میں کبھی دیر نہیں کرے گی تاکہ فلسطینی ریاست کو 1967 کی سرحدوں کے اندر قائم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ عرب قوم کے پاس اتنی قوتِ ارادی موجود ہے کہ وہ تمام بحرانوں کو عبور کر کے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کر سکتی ہے، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔ قبل ازیں اقوام متحدہ میں عرب لیگ کے نمائندہ ماجد عبدالفتاح نے کہا تھا کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے عرب کوششیں جنگ روکنے اور اسرائیلی خلاف ورزیوں کو بند کرنے کے لیے مسلسل جاری ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یورپی یونین کے ساتھ مل کر ایسی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جس سے سلامتی کونسل سے ایسا ردعمل حاصل کیا جا سکے جو اسرائیل کو راستے کھولنے، امدادی سامان داخل کرنے، تمام فوجی کارروائیاں روکنے اور انسانی بحران کے اثرات کم کرنے پر مجبور کرے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد ممالک نے اسرائیل کے خلاف اقدامات کرنا شروع کر دیئے ہیں، جن میں برطانیہ کا اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے کو معطل کرنا اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد کرنے والے آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنا شامل ہے۔ انہوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ یورپی یونین میں اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے کچھ پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ عرب لیگ کے مندوب نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کے لیے اقوام متحدہ میں 57 ممالک پر مشتمل ایک اتحاد اور گروپ تشکیل دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ اسرائیل کو اسلحہ کی برآمدات بند کرنے کا مطالبہ کیا جا سکے۔\932
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے حج سیکیورٹی کا نیا مرحلہ
-
حماس کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، اسرائیلی وزیراعظم
-
مزید عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کر سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
-
سات لاکھ 55 ہزارعازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
-
ٹرمپ کے دورمیں سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون مضبوط ہوا ہے، پینٹاگون
-
بھارتی وزیرخارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردارتسلیم کرلیا
-
یرغمالیوں کی رہائی کے لیے عارضی جنگ بندی پرتیار ہوں، اسرائیلی وزیراعظم
-
ریاض میں CFO لیڈرشپ سمٹ 2025 کا کامیاب انعقاد
-
پاکستان کا Gi ٹیکس یورپ 2025 میں اپنے سفر کا پرجوش آغاز
-
مائیکروسافٹ کیلئے اے آئی سسٹم بنانے والے انجینئرز کو کمپنی نے ہی نوکری سے نکال دیا
-
نیتن یاہو کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ، واشنگٹن میں اسرائیلی اہلکاروں کی ہلاکت پر گفتگو
-
ٹرمپ کی راما فوسا سے ملاقات کے بعد جنوبی افریقہ میں ناراضی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.