وزیر اعلی ٰپنجاب کی خصوصی ہدایت، صوبائی وزیر آبپاشی رحیم یارخان پہنچ گئے

جمعہ 23 مئی 2025 12:44

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب کاظم پیرزادہ رحیم یار خان پہنچ گئے۔صوبائی وزیر نے واہی جمن شاہ کوٹسمابہ کے مقام پر صادق فیڈر میں پڑنے والے شگاف پر جاری کام کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے چیف آفیسر انہار شوکت ورک اور ایس ای خالد محمود کے ہمراہ شگاف مکمل کرنے کے اقدامات بارے بریفنگ دی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نہر میں شگاف پڑنے کے باعث ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ نے کہا کہ اس ناگہانی صورتحال کے موقع پر عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت تھی کہ خود موقع پر جاکر صورتحال اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو نہر میں پڑنے والے شگاف کے باعث عوام کی فصلوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی ہے ۔

شہریوں کی فصلوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر نے محکمہ انہار کو ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد شگاف کو مکمل کیا جائے۔ فی الحال نقصانات کا حتمی اندازہ نہیں لگایا جا سکا تاہم لوگوں کی بحالی کےلئے کوشش کریں گے۔\378