لاہور میں خودکشی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا

23روز میں خاتون سمیت12افراد نے زندگی کا خاتمہ کیا،6افراد نے خود کو گولی مار ی

جمعہ 23 مئی 2025 13:36

لاہور میں خودکشی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں خودکشی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ،رواں ماہ کے پہلے 23 دنوں میں مختلف وجوہات پر ایک خاتون سمیت 12 افراد نے خود کشی کی،6افراد نے خود کو گولی مار کر ،2افراد نے زہریلی گولیاں نگل کرار ایک شخص نے اپنی شہ رگ کاٹ کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ ایدھی فائونڈیشن کی رپورٹ کے مطابق 2 مئی کو برکی کے علاقہ پیراگون سٹی میں 40 سالہ امداد حسین نے خود کو گولی مار ،2 مئی کو کاہنہ میں 22 سالہ آفتاب میو نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر ،5 مئی کو جعفریہ کالونی شیراکوٹ میں 40 سالہ رضا عباس نے سر میں گولی مار کر ،6 مئی کو ہربنس پورہ پیر نصیر روڈ پر 30 سالہ عمر نے اپنے سینے میں گولی مار کر ،13 مئی کو سندر میں سابق کسٹم آفیسر عثمان نے اپنی اہلیہ عائشہ کو زخمی کرنے کے بعد سر میں گولی مار کر ،16 مئی کو گلستان کالونی باغبانپورہ میں 40 سالہ عبدالغفار نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر،18 مئی کو شاہدرہ کی چوکی سگیاں کے علاقہ میں 35 سالہ نجمہ بی بی نے خود سوزی کی،18 مئی کو اعوان مارکیٹ نشتر کالونی میں 21 سالہ عادل نے گلے میں پھندا لے کر ،19 مئی کو باٹا پور میں نعمان نامی نوجوان نے 24 سالہ نمرہ کو زخمی کرنے کے بعد اپنے سر میں گولی مار کر ، 20 مئی کو یوسف نگر شیراکوٹ میں 24 سالہ سفیان منظور نے زہریلی گولیاں کھا کر ،20 مئی کو باٹا پور کے علاقہ میں 22 سالہ نعمان نے عشق کی ناکامی پر خود کو گولی مار کر ،21 مئی گجر پورہ چائنہ سکیم 35 سالہ زہیب نے نامعلوم وجوہات پر لکڑی کے آرے سے شہ رگ کاٹ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔

(جاری ہے)

خودکشی کے واقعات میں گھریلو تنازعات اور ذاتی نوعیت کے محرکات کار فرما رہے۔