Live Updates

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے اسلام آباد ہیڈ آفس کا دور

ادارے کے سربراہ عبداللہ البقائمی نے ان کا استقبال کیا اور جاری رفاہی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی

جمعہ 23 مئی 2025 20:22

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے اسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے اسلام آباد ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں ادارے کے سربراہ عبداللہ البقائمی نے ان کا استقبال کیا اور جاری رفاہی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کنگ سلمان ریلیف سنٹر پاکستان کے چاروں صوبوں میں خصوصاً خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں رفاہی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے، جن میں مقامی شراکت دار تنظیموں کے ساتھ مل کر فوڈ آئٹمز کی تقسیم شامل ہے۔

تاہم بعض اوقات این او سی (NOC) نہ ملنے کے باعث ادارے کو کام میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ادارے نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ماڈل ویلیج کی تعمیر کا آغاز کیا ہے، جہاں ایک ڈسپنسری اور اسکول بھی قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مزید برآں، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 19 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، جب کہ اب تک پانچ ہزار ویدر کٹس بھی تقسیم کی جا چکی ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بطور صدر ہلال احمر خیبرپختونخوا انہوں نے پشاور میں فری ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے، جسے جلد پورے صوبے تک وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمر مختلف اداروں کے ساتھ مل کر رفاہی کام سرانجام دے رہی ہے۔اس موقع پر ہلال احمر خیبرپختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر بھی گورنر کے ہمراہ تھے، جنہوں نے کنگ سلمان ریلیف سنٹر سے ایمبولینس سروس اور دیگر رفاہی منصوبوں میں تعاون کی درخواست کی
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات