وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویرحسین کی فلپ مورس انٹرنیشنل کے وفد سے ملاقات، تمباکو کی صنعت سے متعلق ریگولیٹری ماحول، برآمدی کارکردگی اور مستقبل کے امکانات پر تبادلہ خیال
جمعہ 23 مئی 2025 19:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمباکو جیسے زرعی شعبے روزگار، دیہی ترقی اور زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
رانا تنویر حسین نے تمباکو سیکٹر کی معیشت میں بڑھتی ہوئی شراکت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمباکو برآمدات 100 ملین امریکی ڈالر کی حد عبور کر چکی ہیں جس سے ملک کو نمایاں زرمبادلہ حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے ان کثیرالقومی کمپنیوں کے کردار کو سراہا جو پاکستان کے قانونی و ریگولیٹری نظام کے اندر رہ کر ذمہ داری کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور قومی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔وزیر نے وفاقی سطح پر مربوط نگرانی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پالیسی سازی میں ہم آہنگی برقرار رہے اور ریگولیٹری بکھرائو سے بچا جا سکے، جو شعبے کی ترقی میں رکاوٹ بنتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک مستحکم اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے متحرک کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے گفتگو کے اختتام پر کہا کہ ملاقات میں اٹھائے گئے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ قومی اقتصادی ترقی کے بڑے مفاد کو فروغ دیا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.