Live Updates

ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

جمعہ 23 مئی 2025 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں 2.750ملین ٹن پام آئل کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.78فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.498ملین ٹن پام آئل کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھی،جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پام آئل کادرآمدی بل 2.870ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.300ارب ڈالرتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں 260907میٹرک ٹن پام آئل کی درآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اپریل میں 235093میٹرک ٹن تھا۔مالی سال کے پہلے 10ماہ میں 24347میٹرک ٹن سویابین آئل درآمدکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 189فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 500میٹرک ٹن سویابین آئل درآمدکیاگیاتھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات