یومِ تکبیر ،28 مئی کو عدالتیں بند رہیں گی

جمعہ 23 مئی 2025 13:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو لاہور ہائیکورٹ سمیت صوبہ بھر کی تمام عدالتیں بند رہیں گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پرنسپل سیٹ لاہور، تمام علاقائی بنچز، سیشن اور سول عدالتیں تعطیل کے باعث بند رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کی نقول سپریم کورٹ رجسٹرار، پنجاب بھر کے سیشن ججز اور متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔