
پنجاب حکومت نوجوانوں کو ہنر مند اورروزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے: وزیر بلدیات پنجاب
جمعہ 23 مئی 2025 14:50
(جاری ہے)
وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شروع کیا گیا یہ منصوبہ صرف کمپیوٹرز کی تقسیم نہیں بلکہ ایک سوچ کی تبدیلی کی علامت ہے۔
ہم اپنے نوجوانوں کو خیرات نہیں، ہنر دے رہے ہیں تاکہ وہ دوسروں کے محتاج نہ ہوں بلکہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر دوسروں کے لیے مثال بنیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ڈیجیٹل مہارت روزگار کی کنجی ہے اور حکومت پنجاب چاہتی ہے کہ ہر نوجوان اس کنجی کا مالک بنے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "میری ڈیجیٹل دنیا" جیسا منصوبہ نہ صرف نوجوانوں کی زندگی بدل رہا ہے بلکہ پنجاب کو ایک ترقی یافتہ اور باہنر معاشرہ بنانے کی سمت میں اہم قدم ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 78 سالوں سے خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کی صرف باتیں کی گئیں جبکہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی مریم نواز شریف نے عملی اقدامات کیے ہیں ۔ پنجاب میں ہزاروں طلبہ کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دہے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنے نو جوانوں کو ٹولز اور ٹرینگ نہیں دینگے اس آئی ٹی دور میں دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ زیشان رفیق کا کہنا تھا کہ پڑھی لکھی دیہی خواتین کو ڈیجیٹل مارکیٹ کا راستہ دکھا کر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس رواں سال ایک ہزار دیہی خواتین کو جدید ڈیسک ٹاپ اور تربیت فراہم کر رہی ہے جبکہ اگلے سال یہ تعداد دگنی ہو جائے گی۔ تقریب میں مجموعی طور پر 43 دیہی خواتین کو جدید ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز دیے گئے تاکہ وہ آن لائن فری لانسنگ، آئی ٹی، اور دیگر ڈیجیٹل ہنر سیکھ کر اپنے معاشی مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔تقریب کا انعقاد پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ ( پی ایس ڈی ای) اور محکمہ اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں چیئرمین وزیراعلی پنجاب ٹاسک فورس برائے سکلز عدنان افضل ، پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا اکبر حسین ، اے ڈی سی آر فہد محمود سابق ایم پی ایز چوہدری عبد الرزاق ڈھلوں ، ڈاکٹر لیاقت علی خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا اور سی او ضلع کونسل اسد ہریا کے علاؤہ پی ایس ڈی ایف کی ٹیم شریک تھی۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.