مظفرگڑھ ،مدارس کی رجسٹریشن کا کام شروع کردیا گیا

جمعہ 23 مئی 2025 14:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی سربراہی میں کام کرنے والی ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انتظامی امور کی ضلع بھر میں کاروائیاں جاری ہیں۔ کمیٹی کی نگرانی میں مدارس کی رجسٹریشن کےلئے کام شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل رجسٹریشن کی طرف سے مدارس کی رجسٹریشن کےلئے تربیت شروع کردی گئی ہے۔

مظفرگڑھ میں دینی مدارس کی کل تعداد 603 ہے جس میں سے 174 مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی رابطہ کمیٹی کی نگرانی میں 4 مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر رجسٹرد مدارس سے رابطہ کیا جائے اور ان کی رجسٹریشن کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔علاوہ ازیں ضلعی رابطہ کمیٹی کی نگرانی میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف بھی مہم جاری ہے۔ رواں ماہ کے دوران 76 غیر قانونی کنکنشن پکڑے گئے ہیں۔ 55 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے،29 بجلی چوروں کوگرفتار کیا گیا ہے،29 بجلی چوروں کے خلاف چالان بنائے گئے ہیں۔ مہم کے دوران 21 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :