بھکر،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی/ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اہم اجلاس

جمعہ 23 مئی 2025 15:00

بھکر 23 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی/ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سیکرٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر،مختلف محکمہ جات پولیس،ریسکیو 1122,سول ڈیفنس،پیٹرولنگ پولیس،ٹریفک پولیس،سی او ایم سی ،ہائی ویز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نےضلع کے روڈ سیفٹی اینڈ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اہم ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مربوط وموثر حکمت عملی اپنائی جائے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اس سلسلہ میں سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس مشترکہ ایکشن پلان کے تحت اوورلوڈنگ ،کم عمر رکشہ ڈرائیور اور ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف سخت گیر ایکشن لیں اور انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ ٹریفک قوانین کے نفاذ کیلئے تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشن منعقد کئے جائیں سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس فعال انداز میں اپنی سونپی گئی زمہ داریاں ادا کریں تاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کا عمل یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس میں دی گئی ہدایات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر بائیک ہرگز نہ چلانے دیں اور بچوں میں ٹریفک قوانین کی اہمیت و افادیت بارے انہیں آگاہ رکھتے ہوئے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت فراہم کریں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے سی او ایم سی کو جنرل بس سٹینڈ بھکر پر مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے عمل پر زور دیتے ہوئے عملی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے سموگ کا باعث بننے والی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور ایل پی جی کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس پر اظہار اطمینان کیا۔انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر اور پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ گاڑیوں میں گیس ری فلنگ کرنے والے پوائنٹس کے خلاف بھرپور انداز میں کریک ڈاؤن شروع کریں اس ضمن میں کسی کیساتھ ہرگز رو رعایت نہ برتی جائے۔\378