عارف والا ،مقدمہ بازی کی رنجش پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے وکیل کو قتل کردیا

جمعہ 23 مئی 2025 17:43

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) تھانہ صدر کی حدود میں مقدمہ بازی کی رنجش پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایڈووکیٹ کو قتل کردیا ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 71/EB ڈھگ شریف کا رہائشی سید تنویرالحسن ایڈووکیٹ اپنے ٹیوب ویل پر جارہاتھا کہ موٹرسائیکل سوارسلطان عرف شانی جموں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ابدی نیند سوگیا، قاتل جائے وقوع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے پہنچ کر مقتول کی نعش کوتحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا پہنچا دیا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقتول کے کزن سید نسیم شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ ایس ایچ اوتھانہ صدر عارفوالا عاشق عابد مہار نے بتایا کہ ملزم سلطان عرف شانی جموں کی جلد ازجلد گرفتاری عمل لائی جائے گی ،مقتول کے کزن سید نسیم شاہ نے بتایا کہ سید تنویرالحسن شاہ ایڈووکیٹ مختلف عدالتوں میں قاتل کے خلاف کیسسز کی پیروی کررہاتھا کہ اسی رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔\378