Live Updates

سرینگر،سوشل میڈیا پوسٹوں پر ایک پروفیسر اورخاتون صحافی گرفتار

جمعہ 23 مئی 2025 18:13

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں پولیس نے سوشل میڈیا پر 'قابل اعتراض' مواد اپ لوڈ کرنے پرایک پروفیسرڈاکٹر عبدالوسیم اورخاتون صحافی آصفہ بشیر کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کی سائبر برانچ نے کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک سابق پروفیسر ڈاکٹر عبدالوسیم اور صحافی آصفہ بشیر کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے دعوی کیا کہ یہ دونوں مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر 'قابل اعتراض' مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث ہیں۔ڈاکٹر وسیم کو پولیس سٹیشن شیر گڑھی جبکہ آصفہ بشیر کو مزید تفتیش کے لیے ویمن پولیس سٹیشن رام باغ بھیج دیا گیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات