بڑے امریکی بینکوں نے ڈالر کی قیمت سے منسلک مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

جمعہ 23 مئی 2025 18:13

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) بڑے امریکی بینکوں نے ایک مشترکہ سٹیبل کوائن بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جو ڈالر کی قیمت سے منسلک ڈیجیٹل کرنسی ہوگی۔تاس نے وال سٹریٹ جرنل کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جے پی مورگن چیس، بینک آف امریکا ، سٹی گروپ اور ویلز فارگو کے درمیان اس حوالہ سے مذاکرات ابتدائی مرحلے میں ہیں۔

(جاری ہے)

خیال ہے کہ سٹیبل کوائن انہیں بین الاقوامی منتقلی سمیت مالی لین دین کو تیز کرنے کی اجازت دے گا جس کو روایتی بینکنگ سسٹم کے ذریعے مکمل کرنے میں کئی دن لگتے ہیں۔علاوہ ازیں امریکی کریڈٹ اداروں کو خدشہ ہے کہ ان کے اپنے سٹیبل کوائن کے قیام کے بغیر وہ تیزی سے ترقی پذیر کریپٹو کرنسی مارکیٹ میں مسابقت سے محروم ہو جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق حتمی فیصلے کا انحصار بینک کے صارفین کی جانب سے ایسی کرنسی کی مانگ کے جائزے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں قانون سازی کے اقدامات پر بھی ہوگا۔\932

متعلقہ عنوان :