شاہ فیصل ٹائون میں کے الیکٹرک اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے فلٹر پلانٹ کی تنصیب

جمعہ 23 مئی 2025 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء) چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک کی جانب سے شاہ فیصل ٹائون کی یونین کمیٹی نمبر05- گلزار کالونی کے علاقے میں کے الیکٹرک اور سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے تعاون سے فلٹر /RO پلانٹ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئرمین شاہ فیصل نے کہا کہ میں اور گلزارکالونی کے چیئرمین و وائس چیئرمین ، کونسلراور یہاں کی عوام کے الیکٹرک اور سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس گرم ترین موسم میں شاہ فیصل کی عوام کیلئے جس طرح پینے کے صاف پانی کا انتظام کیا ہے یہ قابل تعریف عمل ہے اس سے نا صرف گلزار کالونی کی عوام مستفید ہو گی بلکہ آنے جانے والے بھی دعائیں دینگے کیونکہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اس کیلئے ہمیں اور دیگر سیاسی و سماجی ، تنظیموں کو آگے آنا چاہیے اور اس طرح کے کاموں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینا چاہیے کیونکہ دوسروں کے دکھ درد کی شدت کو محسوس کر نا بھی ایک عبادت ہے اگر تم کسی کی تکلیف و پریشانی میں دیکھو اور تم صاحب استطاعت ہو تو آگے بڑھ کر اسکی مدد کرو یہ نیکی کا سب سے بڑا درجہ ہے جسے ہمارے مزہب میں حقوق العباد کا نام دیا گیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ شاہ فیصل کی تمام یوسیز میں اس طر ح کے فلٹر/ RO پلانٹ لگائے جائیں گے تاکہ شاہ فیصل ٹائون کے تمام یوسیز کی عوام بھی اس فلٹر /RO پلانٹ سے مستفید ہو سکیں، گوکہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے اور مسائل کا انبار لگا ہو ا ہے مگر اسکے باوجود ہم شاہ فیصل کی عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کریں گے، اس موقع پر انکے ہمراہ وائس چیئرمین شاہ فیصل ٹائون طارق محمود بنگش، یوسی چیئرمین / وائس چیئرمین، ارکان کونسل، علاقہ معززین اورشاہ فیصل ٹاؤن کے افسران و ملازمین بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :