اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے زمینوں کے جعلی انتقالات پر محکمہ ریونیو کے اہلکار کو گرفتار کرلیا

جمعہ 23 مئی 2025 20:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء)اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے زمینوں کے جعلی انتقالات پر محکمہ ریونیو کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو ضلع چارسدہ کے ایک شہری کی شکایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی 794 کنال 14 مرلے اراضی، جو کہ 79 کروڑ روپے مالیت کی ہے، جعلی انتقالات کے ذریعے کسی دوسرے شخص کے نام منتقل کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن کی انکوائری ٹیم نے ریکارڈ کی جامع جانچ پڑتال کے بعد تصدیق کی کہ زمین کے یہ انتقالات بالکل جعلی ہیں۔ انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ محکمہ ریونیو کے اہلکار قانون گو اورپٹواری نے زمین کے جعلی انتقالات میں ملوث پائے گئے۔اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے فوری طور پر ان تمام ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے، قانون گو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔