حب، صنعتی مراکز میں مقامی افراد کیلئے مختص کوٹے پر عملدرآمد کے کمپنیز پابند ہیں ،نور الامین زہری

جمعہ 23 مئی 2025 21:05

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء) ڈائریکٹر صوبائی محتسب بلوچستان نور الامین زہری نے لیڈا کا دورہ کیا اور صنعتوں میں مقامی افراد کی بھرتی کوٹے پر عملدرآمد کے حوالے سے ایم ڈی لیڈا لیاقت علی کاشانی سے ملاقات کیئڈائریکٹر محتسب نے ضلع حب کی صنعتی اداروں میں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہمی کے حوالے سے اہم امور پر ایم ڈی لیڈا سے ملاقات کی اور انہیں بتایا ضلع حب کے صنعتی مراکز میں مقامی افراد کیلئے مختص کوٹے پر عملدرآمد کے کمپنیز پابند ہیں لیکن مقامی لوگوں کی شکایات ہیں کہ انہیں منیجمنٹ کی جانب سے ملازمتوں میں ترجیح نہیں دی جاتی اس سلسلے میں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کے کمپنیز پابند ہیں ایم ڈی لیڈا نے ڈائریکٹر محتسب کو یقین دہانی کرائکہ وہ ترجیحی بنیادوں پر مقامی لوگوں کو روزگار دلانے میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاکہ صنعتی ترقی میں مقامی محنت کش بھی اپنا کردار ادا کرسکیں، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محتسب سیکریٹریٹ بلال مرتضیٰ اور محتسب آفس حب کے ریڈر حضور بخش موندرہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :