سنجاوی میں سانحہ خضدار کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعہ 23 مئی 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر گورنمنٹ ہائی سکول ریگوڑہ سنجاوی میں سانحہ خضدار کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد اور شمعیں روشن کی گئیں۔

(جاری ہے)

مقررین نے تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاسانحہ اے پی ایس انسانیت سوزواقعہ ہے اوراس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔

بچوں کو ٹارگٹ کرنا ایک بزدلی ہے اور ہم ایسے بزدل دہشت گردوں کی انسانیت سوز واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم طلبہ کو نشانہ بنانا سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔ مقررین نے حکومت پر زور دیا کہ اس واقعہ میں ملوث بزدل دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے اور ان کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔