Live Updates

بجٹ سازی کے عمل میں مالی نظم و ضبط، شفافیت اور عوامی ضروریات کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے،صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی

جمعہ 23 مئی 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات بلوچستان میر شعیب نوشیروانی سے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم کھوسہ، اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری، رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ اور سینیٹر منظور کاکڑ نے ملاقات کی۔ان کے درمیان بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میر شعیب نوشیروانی نے اس موقع پر کہا کہ بجٹ سازی کے عمل میں مالی نظم و ضبط، شفافیت اور عوامی ضروریات کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات پر غور کر رہی ہے جو پائیدار ترقی، روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام طبقات اور مختلف مکتبہ فکر کی شرکت اور مشاورت سے ہی بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں صوبے میں دیر پا اور پائیدار ترقی کو اولیت دی جائیگی تاکہ لوگوں کی روزمرہ زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوسکیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات