Live Updates

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش

دونوں سپر سٹارز نے مداحوں سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں ، یادگار لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا

ہفتہ 24 مئی 2025 11:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سینما نے بین الاقوامی سطح پر ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں فلم لوو گرو کا ٹریلر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر پیش کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی فلم کو اس اسکرین کی زینت بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس رومانوی مزاحیہ فلم کے ٹریلر کی نمائش کے موقع پر دونوں سپر سٹارز بھی موجود تھے۔ انہوں نے مداحوں سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں اور اس یادگار لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔فلم کا ٹریلر ٹائمز اسکوائر پر موجود افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ لوو گرو کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو کئی لڑکیوں کے دل جیتنے کے بعد حقیقی محبت کو سمجھتا ہے، اور کہانی میں نیا موڑ اس وقت آتا ہے جب ماہرہ خان کے والد، جاوید شیخ، اسے ایک بڑی ذمہ داری سونپتے ہیں۔یاد رہے کہ یہ فلم عید الاضحی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات