مکوآنہ،ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر 7روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیاگیا

ہفتہ 24 مئی 2025 14:09

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)ایم پی اے خان بہادر ڈوگر نے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر7روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے خان بہادر ڈوگر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے کہا ہے کہ تحصیل جڑانوالہ کو پولیو سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا نے ایم پی اے خان بہادر ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ57یونین کونسلز میں پانچ سال کی عمر تک کے 3لاکھ 20ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 978ٹیمیں جن میں 872موبائل 75فکسڈ اور31ٹرانزٹ ٹیمیں ڈیوٹیاں سرانجام دے گئی اور روزانہ کی بیناد پر ڈیٹا اپ لوڈ کرینگی ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی فرائض کی ادائیگی کے کوتاہی کے مرتکب پولیو ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔