وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر جج و دیگر کو جنگ جیتنے پر مبارکباد

ہفتہ 24 مئی 2025 16:42

وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر جج و دیگر کو جنگ جیتنے پر مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)10 ارب ہرجانہ کیس کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے جج اور دیگر افراد کوجنگ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو۔ہفتہ کوسیشن عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے کی ہفتے کو بھی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں جرح کیلئے پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی کر رہے ہیں۔ویڈیو لنک پر پیشی کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے جج اور تمام افراد کو ’’جنگ جیتنے‘‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو۔‘ اس پر جج نے جواب دیاکہ ’آپ کو بھی بہت مبارک ہو۔‘ اس دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ’یہ بہت خوشی کی بات ہے اور ساری قوم کی فتح ہے۔‘