گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ٹانک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عبد الحلیم خان کی ملاقات

ہفتہ 24 مئی 2025 16:45

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ٹانک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ٹانک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عبد الحلیم خان نےملاقات کی ۔

(جاری ہے)

گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ضلع ٹانک کی سیاسی صورتحال ، امن و امان کے مسئلہ اور پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، حاجی عبد الحلیم نے گورنر کو ٹانک میں نادرا ، پاسپورٹ ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر وفاقی محکمہ جات سے متعلق مسائل سے بھی آگاہ کیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے متعدد مسائل کے حل کے لیئے اپنے اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں۔