گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق سینیٹر اسماعیل بلیدی کی ملاقات

ہفتہ 24 مئی 2025 17:23

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے  سابق سینیٹر اسماعیل بلیدی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر اسماعیل بلیدی نے ملاقات کی۔ہفتہ کو گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی حالات، بلوچستان کی مجموعی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے خضدار میں پیش آنے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انڈین پشت پناہی کے حامل دہشت گردوں کو جلد ہی نشان عبرت بنایا جائے گا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد، یکجہتی اور برداشت کی ضرورت ہے۔