Live Updates

’’بھارت پاکستان کو خوفزدہ نہ کرسکا‘‘؛ امریکی پروفیسر نے بھارتی میڈیا اور حکومت کو آئینہ دکھا دیا

’بھارت کے ’فسادی میڈیا‘ نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں‘‘؛ کرسٹین فیئر

ہفتہ 24 مئی 2025 20:23

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء)امریکا کی معروف پروفیسر اور سیکیورٹی ماہر کرسٹین فیئر نے بھارتی حکومت اور میڈیا کے جنگی جنون پر تیشہ چلاتے ہوئے انھیں آئینہ دکھا دیا ہے۔ایک بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے تبصرے میں امریکی پروفیسر نے کہا کہ ’’بھارت اپنی ہر ممکن کوشش کے باوجود پاکستان کو خوفزدہ نہیں کر سکا‘‘۔

(جاری ہے)

پروفیسر فیئر نے اپنے مدلل انداز میں کہا کہ ’’ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہو۔ موجودہ حالات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن ترک کی ہو یا موقف سے پیچھے ہٹا ہو‘‘۔انہوں نے بھارت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت نے بے بنیاد دعوے کرکے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے۔ بھارت کے اندر میڈیا، خاص طور پر جنہیں میں ’فسادی میڈیا‘ کہتی ہوں، نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں‘‘۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات